|
دارالحدیث تدریسی اورطلباء کے لئے رهائشى کمروں کی تعمیر
طلباء کی تدریس کے لئے دارالحدیث اورتدریسی کمرے موجود نہیں ہیں اوربہ امر مجبوری جامع مسجد درویش کے احاطہ وبرامدہ میں دورہ حدیث ودیگرعلوم وفنون کے اسباق پڑھائے جاتے ہیں ۔ کھلے مسجد میں مال روڈ کی گاڑیوں کے شورسے درس میں خلل پڑتاہے ۔ ايسى طرح دارالاقامہ میں طلباء کے لئے کمرے محدود ہیں ۔ ایک چھوٹے کمرے میں چارسے چھ طالب علم رہایش پذیرہوتے ہیں ۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے دوسوکمروں پرمشتمل دارالاقامہ کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے اہم منصوبوں میں اساتذہ کرام کے لئے رہائش ، لائبریری ، دارالافتاء ، ڈسپنسری اورانتظامی دفترکی تعمیرشامل ہے ۔ مندرجہ بالا تعمیراتی کام کے لئے تقریباً سات کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی ۔ ظاہرہے کہ یہ ایک شخص کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس کے لئے جملہ صاحب حیثیت اہل خیرحضرات کے تعاون کی ضرورت ہوگی اورقطرہ قطرہ بہم شود ، دریاشود کے مصداق جملہ مسلمانوں کواس کارخیرمیں شرکت کی دعوت دیجاتی ہے ۔
|
|